کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر اور راجیہ سبھا ممبر
پارلیمنٹ احمد پٹیل نے آج الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نوٹوں کی
منسوخی اور دیگر مسائل پر ملک کو گمراہ کر رہے ہیں اور انہیں یہ نہیں سمجھ
لینا چاہئے کہ یہ ملک ان کی 'جاگیر' ہے۔مسٹر پٹیل نے اپنی اور وزیر اعظم مسٹر مودی کی
آبائی ریاست گجرات کے
آنندمیں کانگریس کی جانب سے نوٹوں کی منسوخی پر منعقد عوامی بیداری کانفرنس
میں کہا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی لوگوں سے صرف وعدے کر رہے ہیں اور
انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔عام لوگوں کو پریشان کرنے والی نوٹوں کی منسوخی پر ریزرو بینک کی خودمختاری کو چھین کر قوانین میں بار بار تبدیلی کی گئی۔